اللہ تعالی نے کم و بیش اٹھارہ ہزار قسم کی مخلوق پیدا کی بشمول زمینی و ابی ساری مخلوق اللہ کا کنبہ ھے قرآن حکیم میں کم و بیش 35 جانوروں کا ذکر آیا ھے اور بہت سی سورتوں کے نام جانوروں کے نام پر رکھی گٸٸ اسلام سے پہلے عرب معاشرے میں انسانوں کی قدر نہ تھی تو جانوروں کا معاملہ تو کسی زمرے می نہیں آتا تھا جانوروں کو درختوں کے ساتھ باند کر عرب نشانہ درست کرتے تھے گویا جانور بھی جہالت ذدہ ماحول میں زیر عتاب تھے نبی ﷺ آے تو ان کی رحمت کے ساے میں جانوروں نے بھی سکھ کا سانس لیا جانوروں پر زیادہ بوجھ لادنے سے منع کیا گیا ایک بار نبی ﷺ گزر رھے تھے کے انہیں دیکھ کر ایک اونٹ نے شکایت کے انداز میں بدکنا شروع کیا تو نبیﷺ نے اس کے مالک کو کہا کے اس کے معاملے میں اللہ سے ڈرو نبیﷺ نے اونٹ کی کوہہان پر شفقت سے ہاتھ پھیرا پیار کیا ایک بار ایک صحابی نے چڑیا کے بچے پکڑ لیے چڑیا بے تابی سے ان کے سر پر چکر کاٹنے لگی تو نبی ﷺ نے صحابی کو چڑیا کے بچے فوری آذاد کرنے کا حکم دیا جب بھی کہی سفر کے دوران گھاس نظر آتی تو اللہ کے نبی حکم دیتے کے جانوروں کو چرنے دیا جاے پیٹ بھر کر گھاس کھلاتے قرآن مجید میں جانوروں کا ذکر آیا جس کا مفہوم ھے کہ جانوروں کو انسان کے فایدے کے لیے پیدا کیا کچھ بوجھ اٹھاتے ہیں کچھ دودھ و گوشت حاصل کرنے کا سبب ھیں ھمیں چاہہیے کے جانوروں کا خاص خیال رکھیں بے زبان کی دعا اور بد دعا دونوں جلد لگتی ھیں ایک عبادت گزار و تہجد گزار عورت بلی کو بھوکہ رکھنے کے سبب جہنم میں ڈال دی گی اور ایک زانیہ عورت کتے کو پانی پلانے پر بخش دی گٸی بلاوجہ جانوروں کو تنگ کرنا نکی طاقت سے زیادہ بوجھ لادنا کام لینا گناہ ھے جانوروں کا حق ھے کے انہیں چارہ پیٹ بھر کر کھلایا جاے بیمار ھوں تو علاج کیا جاے یہ ھمارے فایدے کے لیے پیدا کیے گے ھیں انکی حفاظت بھی ھمارا فرض ھے موذی جانوروں کو بھی اس وقت مارنے کا حکم ھے جب وہ نقصان پہنچاہیں پرندوں کا بھی خیال رکھنا چا ہہیےبہت سے پرندے شکار کی وجہ سے ناپید ھو رھے محکمہ وایلڈ لایف انکی زندگیاں بچانے کی کوششیں کر رہا مگر شعور سے عاری لوگ اپنے شوق کی خاطر ن پروندوں کا وجود مٹا رھے شکار پر پابندی لکنی چاہیے اور ایسے افراد کو سخت سزاہیں منی چاہہیے جو نایاب جانوروں اور پرندوں کا شکار کرتےھیں جانوروں اور پرندوں کے متعلق قوانین کو از سرے نو ترمیم کر کے تحفظ فراھم کیا جاے فطرت کے حسن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاررواٸی ضرور ھونی چاہیے تاکہ جانوروں اور پرندوں کو بچایا جاسکے افسوس جس انسان کے وجود ککو تسکین مہیا کرنے کے لیے جانوروں اور پروندوں کو پیدا کیا گیا وہی انسان ان کا دشمن بنا پھرتا ھے ان کا تحفظ ھماری اخلاقی و قانونی ذمہ داری ھے
جانوروں کے حقوق وتحفظ
شئیر کریں
شئیر کریں
شئیر کریں
شئیر کریں