Vocab Vibe

ایک شام اقرا سکول کے بچوں کے ساتھ

شئیر کریں
شئیر کریں
شئیر کریں
شئیر کریں
سردار اظہر رشیدچغتائی

اقرا مدینہ الاطفال ایجوکیشن سسٹم راولپنڈی و اسلام آباد کے سنگم پر واقع علاقہ پنڈورہ میں واقع ھے اس کی بنیاد رکھتے وقت مجھے یہ سعادت حاصل ھوٸی کے والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کی نیت سے وقت دینے کا عہد کیا اللہ پاک نے ادارے کو ترقی دی اس ادارے کے 25 طلبا نے قرآن مجید حفظ کیا اٹھویں تک عصری تعلیم دی جاتی ھے اس ادارے کے مدیر قاری شفاقت عثمانی صاحب ھیں جو ادارے کو نامساعد حالات میں بھی سنبھالے ھوے ھیں یتیم بچوں کی تعلیم فری ھے شعبہ حفظ و ناظرہ کی فیس نہیں ھے یعنی یہ کہا جا سکتا ھے کہ مادیت کےاس دور میں بھی کچھ لوگ آج بھی اخلاص کا پیکر ھیں قار شفاقت عثمانی انہیں لوگوں میں شمار ھوتے ملنسار رحم دل مہمان نواز اور درد دل رکھنی والی شخصیت ھیں ادارے کی آمدن اخراجات سے کم ھے جسکی پرواہ کیے بغیر ادارہ دینی و دنیاوی تعلیم کو مہیا کر رہا ھے ھمیں ایسے اداروں و لوگوں کی قد کرنی چاہیے تعلیم ھی واحد ہتھیار ھے جو ھمیں جہالت کے اندھیروں سے نکالتی ھے ہفتے کو ادارہ کے بچوں نے سیر کے لیے جانا تھا قاری شفاقت صاحب کے اصرار پر مجھے بھی جانا پڑا ھمارے ساتھ ھمارے دوست قاری نوید قمر صاحب بھی شامل ھو گیے ادارہ کی استانیاں بھی اس سیر بینی میں شامل تھی بچوں نے خوب مزے کیے کھیل کود لوک ورثہ کی سیر سمیت سفر کے تجربے سے محظوظ ھوے ھم نے روایتی تعلیم کو ضروری سمجھ لیا ورنہ تحقیقی تعلیم جدید دور کی ضرورت ھے سیکھنے کے لیے صرف کتاب کافی نہیں پہاڑ درخت نالے دریا سفر یہ سب تخیلقی صاحیتوں کو نٸی سوچ دینے میں اھم محرک ھیں بچوں کو وقت دینا چاہہیے کے وہ سوچ و بچار کے راشتوں کی کھوج لگا سکیں ماحول و معاشرے کو سمجھ سکیں کھلی فضا میں سانس لے سکیں سیر سپاٹے سے دل و دماغ کو سکون ملتا ھے یکسانیت ویسے بھی انسانی دماغ کو بوجھل کر دیتی ھے ھمیں ذات کے لیے بھی وقت نکالنا چاہیے تاکہ دماغ کے بوجھ کو کم کیا جا سکے روز مرہ کے معمول سے ہٹ کر بھی کچھ وقت مختلف انداز سے گزارنا چاہہیے اس سے جسمانی تھکاوٹ بھی دور ھوتی ھے اور کام میں لگن بھی پیدا ھوتی ھے بچوں کو زہنی دباو سے بچانے کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں والدین اور سکولوں کو ضرور کرنی چاہیے سکول پہنچنے کے بعد مدیر اعلی قاری شفاقت عثمانی صاحب نے بہترین چاے پلاٸی اللہ پاک انہیں صحت و ایمان ک دولت عطا کرے عرصہ 23 سال سے وہ درس وتدریس کے اھم فریضے کو با احسن طریقے سے سر انجام دے رھے حدیث کا مفہوم ھے تم میں بہترین وہ ھییی و قرآن پڑھتے ھیں اور پڑھاتے ھیں ان کی عزت و خیال رکھنا ھماری اخلافی ذمہ داری بنی ھ

سردار اظہر رشیدچغتائی

guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x
Scroll to Top