امت مسلمہ کی اخلاقی معاشی وتعلیمی زبو حالی ہر آنے والے دن کو قرب میں مبتلا کر رھی ھے اتحاد و اتفاق سے عاری امت باھمی اختلافات کا شکار ھے ایک ملک کے ااندر رہتے ھوے ایک اللہ ایک رسول ایک قرآن کے ماننے والے اختلاف اور نا اتفاقی کا شکار ھیں دین سے دوری شریعت کا راستہ ھدایت کی دولت سے محروم امت اپنی ھی نا اقبت اندیشی کا شکار ھو کر دشمن کے لیے تر نوالا بن چکی فلسطین و کشمیر لہو لہو ھیں روز بچے بوڑھے مرد عورتیں جبر کی ذد میں آتے ھیں مگر ھماری قیادت نیم مردہ حالت میں بس مزمت کرتی ھے کیوں کہ مزاحمت سے خف ذدہ ھے جب تک ھم متحد تھے علم وہنر کے شیداٸی تھے اندلس پر بھی ھمارا راج تھا ھم خود ھی آپس میں لڑ پڑھے دین گیا شریعت گی علم گیا ہنر گیا اتحاد گیا سوچ و فکر گی جو بچا ھمارے پاس وہ غیاشی اور مادیت ظاہر ھے اس کے نتایج وھی برآمد ھونے تھے جو آج ھم بھگت رھے ھیں ھماری نمایندہ مسلم اتحاد کی تنظیم او اٸی سی مردہ گھوڑےکی مانند ھے ھمارے پاس دنیا کے وسایل کا ایک بڑا حصہ موجود ھے مگر ھم علم کی دنیا سے مہ موڑ کر ان وسایل کو استعمال کرنے سے قاصر ھیں ھماری ٹیکنالوجی دوسروں کے زیر اثر ھے دنیا کی 20 بڑی یونیورسٹیوں میں عالم اسلام کی ایک یونیورسٹی بھی شامل نہیں کیوں کی تحقیق و علمی معیار بہت پسماندہ ھے ھماری دفاعی لاین دوسروں کے زیر اثر ھے جدید ہتھیار و ٹیکنالوجی ھم دشمن سے خرید رھے جو ھمارے خون کے پیاسے ھیں اسراییل کو ھی لیے لیں وہ جدید ہتھیاروں سے لیس ھے اسکے مقابلے میں حماس کب تک معمولی ہتھیاروں سے مزاحمت کرے گی جدید ترین لڑاکا طیارے غزہ کی اینٹ سے اینٹ بجا رھے ھم آنسو بہا رھے ھماری غفلت اب بھی دور نہیں ھو رھی ھم نے علم کے بجاے طلباکو ڈگریاں دی نتیجہ سامنے ھے ھم نے جدید علوم پر توجہ نہ دی اور مغرب جدید علوم کی بدولت وسایل پر قابزھو گیا ھم ابابیلیوں کے منتظررھے اور فلسطینی بچے ادویات کی کمی کی وہ سے تڑپ تڑپ کر جان دیتے رھے قرآن کہتا رہا دشمن کے مقابلے کے لیے قوت تیار رکھو مگر ھم عیاش ھوتے گے یہود و نصاری تمھارے دوست ھو ھی نہیں سکتے ھم نے قرآن کی نہ سنی اور دوستیاں پالنے لگے جب اسراییل کے وزیر اعظم کو امریکی صدر نے بغل گیر ھو کر ساتھ دینے کا عزم کا ھمیں پھر بھی قرآن کی سمجھ نہ آٸی تو مختصر یہی ھے کہ ھماری تباھی میں ھمارا اپنا قصور ھے کسی کا نہیں ھم نے وہ سارے اصول تھوڑ ڈالے جو امت کے اتحاد و ترقی کے ضامن تھے دینی حمیت غیرت علم وعمل حکمت و بصیرت سب ھم سے رخصت ھوے تو آج زلت کاسامنا کرنا پڑ رہا یہ کوٸی مشکل کام نہیں تھا کہ ھم او اٸی سی کے پلیٹ فارم سے وسیع فنڈز اکھٹا کرتے مشترکہ تعلیمی معیار قایم کرتے ھوے ہر مسلم ممالک میں جدید علوم کی مہارت حاصل کرنے کے لیے یونیورسٹیوں و ریسرچ سینٹرز قایم کرتے معاشی پلان تشکیل دیتے مگر اس طرف مسلمانوں نے توجہ ھی نہ دی اور ہر چیز کے لیے دوسروں کا محتاج ھونا پڑا باھمی اختلافات اب بھی موجود ھیں مسلم ممالک کے وسایل پر اغیار قابز ھے اپنی مرضی سے دفاع و تجارتی پالیسیاں تک بنانے سے قاصر عالم اسلام بوجھ سمجھا رہا ھمارا کوٸی مقام نہیں اقوام متحدہ پانچ طاقتوں کی لونڈی بن کر رہ گیا ایک بھی اسلامی ملک نہیں جو عالمی سطح پر بات منوا سکے یا کوٸی با اثر پلیٹ فارم بنا سکے ڈر و خوف کے ساے میں مسلم ممالک رینگتے نظر آتے ھیں اسلامو فوبیا کا پروپیگنڈہ موثر انداز میں پروان چڑھ رہا مگر ھم ھیں کے غفلت کی نیند سے بیدار ھونے کا نام نہیں لیتے مزہب کو بھی زاتی حثیت دے کر مفرب و امریکہ معاشی مفادات کو سمیٹنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اس وقت معاشی مفادات کا پرچار ھو رہا مزہب تو دور رکھ دیا گیا ھے عرب ممالک اسراییل کو تسلیم کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کر چکے ھیں یہ تو حماس کے حملوں نے اس میں رخنہ ڈال دیا ورنہ عرب اسراییل تعلقات تیزی سے پروان چڑھ رھے تھے تعلقات برابری کی بنیاد پر پروان چڑھتے ھیں سب عرب ممالک ملکر بھی اسراییل جتنی طاقت حاصلکرنے سے قاصر ھیں اسراییل بظاہر معاشی مفادات کا بہانہ بنا کر گریٹر اسراییل کے منصوبے بنا رہا ورنہ اسے عربوں کا خوف اب نہیں رہا ایک ھی عراق تھا جو اسراییل کو ناکوں چنے چبوا سکتا تھا مگر امریکہ کے تعاون سے دو منٹ میں عراق کا ایٹمی پلانٹ اسراییل نے تباہ کر دیا تھا اب سواے ایران کے اسراییل جیسے ناسور اور امریکہ کی ناجایز اولاد کو کوٸی نہں مار سکتا یاد رھے اسراییل نے بھارت سے ملکر کی بار پاکستان کے ایٹمی پلانٹ کو نشانہ بناے کی کوشش کی مگر ناکام رہا قاید اعظم نے ایسے نہں کہا تھا کہ اسراییل امت مسلمہ کے سینے میں گھونپا گیا خنجر ھے امت مسلمہ جب خود اپنے پاوں پر کلہاڑی مارے گی تو کسی سے کیا گلہ کریں کاش امت مسلمہ اپنا کھویا مقام پھر سے حاصل کرنے کی سوچ بیدار کرتے ھوے علم و عمل کی طرف اپنے مرکز کی طرف اتحاد و اتفاق کی طرف پلٹ آے تو یہ قرب ختم ھو سکتا ھے اللہ پاک مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرے اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو سکھ نصیب کرے مسلم ممالک کو اتفاق دے قیادت کو فہم و جرت دے کے دل ناداں غفلت سے بیدار ھو کر اپنا کھویا مقام حاصل کر پاے آمین
امت مسلمہ کب بیدار ہوگی
شئیر کریں
شئیر کریں
شئیر کریں
شئیر کریں